slotcosino Publish time 2026-1-2 22:51:07

برطانیہ: شدید برفباری کا امکان، امبر اور یلو وارننگ جاری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543194_405404_7_updates.jpg— فائل فوٹو

برطانیہ میں محکمہ موسمیات کی جانب سے برفباری ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے جبکہ امبر اور یلو وارننگز بھی جاری کردی گئی ہیں۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ میں شدید برفباری ہونے کا امکان ہے جس کے بعد ٹرانسپورٹ متاثر ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پورے برطانیہ میں سردی کی لہر ہے، انگلینڈ کے لیے امبر کولڈ ہیلتھ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1542070_084632_updates.jpg
برطانیہ میں شدید برفباری کی پیشگوئی، وارننگ جاری

برطانیہ کے مختلف حصوں میں شدید برف باری کی پیشگوئی کے بعد محکمۂ موسمیات (میٹ آفس) نے وارننگ جاری کر دی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے کئی علاقوں میں 40 سینٹی میٹر تک برف پڑنے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ میٹ آفس نے ریل اور فضائی سروسز میں تاخیر اور منسوخی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ کے خراب موسم میں پولیس نے سفر مؤخر کرنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ انگلینڈ، ویلز اور شمالی آئرلینڈ کے لیے یلو وارننگ برقرار ہے۔
Pages: [1]
View full version: برطانیہ: شدید برفباری کا امکان، امبر اور یلو وارننگ جاری