slotcosino Publish time 2026-1-2 22:51:08

بسنت کی اجازت دے کر بچوں اور نوجوانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جارہا ہے، جاوید قصوری

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543183_2526130_%D8%AC%D8%A7%DB%8C%D8%B9_updates.jpgفوٹو: سوشل میڈیا

جماعت اسلامی پنجاب کے امیر جاوید قصوری کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سرکاری سرپرستی میں بسنت جیسے خونی تہوار پر پابندی عائد کرے۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید قصوری نے کہا کہ اگر بسنت کے نتیجے میں ڈور پھرنے سے اموات ہوئیں تو اس کی ذمہ دار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہوں گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1542003_020735_updates.jpg
لاہور میں بسنت کب منائی جائے گی؟ تاریخ سامنے آ گئی

پنجاب حکومت کی جانب سے بسنت 2026ء کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ ایک طرف موٹرسائیکل سواروں پر بھاری جرمانے عائد کیے جارہے ہیں تو دوسری جانب بسنت تہوار کی اجازت دے کر بچوں اور نوجوانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جارہا ہے۔

جماعت اسلامی پنجاب کے امیر نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ میں غیر سنجیدہ نظر آتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: بسنت کی اجازت دے کر بچوں اور نوجوانوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا جارہا ہے، جاوید قصوری