slotcosino Publish time 2026-1-2 22:51:09

کراچی، لانڈھی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543187_979846_%D8%A7%DA%BE%D8%AC%D8%AA_updates.jpgفائل فوٹو

کراچی کے علاقے لانڈھی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون خود موٹرسائیکل چلا رہی تھی، حادثے کے بعد 10 وہیلر ٹریلر کا ڈرائیور فرار ہوگیا۔

پولیس نے ٹریلر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-24/1540604_054417_updates.jpg
کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 847 افراد جاں بحق

کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 847 افراد جاں بحق اور 11 ہزار 990 زخمی ہوئے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جاں بحق موٹرسائیکل رائڈر کے اہلخانہ نے کہا کہ بشریٰ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں پرانے کپڑوں کی فیکٹری میں انچارج تھی۔

اہلخانہ نے کہا کہ بشریٰ کی اوکاڑہ میں تدفین کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کریں گے۔

اس سے قبل اختر کالونی سگنل پر ٹریلر کی ٹکر سے راہگیرجاں بحق ہوا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے ٹریلر تحویل میں لے لیا۔

یاد رہے کہ نئے سال کے دو دن میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے۔
Pages: [1]
View full version: کراچی، لانڈھی میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق