مولانا صاحب عدالت جائیں، یقین ہے وہ انہیں قانون کا فہم واضح کریگی: بیرسٹر سیف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519468_8981374_barrister-saif_updates.jpgبیرسٹر سیف—قائل فوٹوپی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مولانا صاحب عدالت جائیں، یقین ہے کہ عدالت مولانا کو قانون کا فہم واضح کرے گی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب قانونی اور آئینی طریقے سے ہوا ہے، اس میں کوئی سقم نہیں ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519455_044125_updates.jpg
گورنر کے پی نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے بدھ کو حلف لیں: پشاور ہائیکورٹ
چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف کے حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جمہوری عمل میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت ہوتی ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ ہمارے پاس ووٹ پورے تھے، اس کے باوجود باقی جماعتوں کے پاس گئے۔
پی ٹی آئی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ سب کو ساتھ لے کر چلیں، 3 سال سے پی ٹی آئی میں ہوں اور پی ٹی آئی میں ہی رہوں گا۔
Pages:
[1]