slotcosino Publish time 2026-1-2 23:30:07

پاکستان میں 2025ء کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں کتنا اضافہ ہوا؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543188_6306975_0_updates.jpgفائل فوٹو

پاکستان انسٹیٹیویٹ آف پیس اسٹیڈیز کی جانب سے پاکستان سیکیورٹی رپورٹ 2025ء جاری کردی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2025ء میں دہشتگردی کے واقعات میں 34 فیصد اضافہ ہوا، سال بھر میں 699 حملے ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2025ء میں دہشتگرد حملوں میں 1034 افراد جاں بحق جبکہ 1366 افراد زخمی ہوئے، اموات میں 21 فیصد اضافہ ہوا، انسانی جان کے نقصان میں یہ اضافہ تشویشناک ہے۔

رپورٹ کے مطابق دہشتگردی کا سب سے زیادہ نشانہ سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بنے، 437 اہلکار شہید ہوئے، شہداء میں 174 پولیس اہلکار، 122 فوجی جوان اور 107 ایف سی اہلکار شامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ 2025ء میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں اور خودکش حملوں میں 243 دہشتگرد ہلاک ہوئے، 2025ء میں دہشتگرد حملوں میں 354 عام شہری بھی جان سے گئے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-30/1542356_101940_updates.jpg
50 فیصد سے زائد پاکستانی نئے سال سے پُرامید

پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے نئے سال سے امیدیں وابستہ کرلیں، انہوں نے 2026ء کو معاشی بہتری کا سال قرار دیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

رپورٹ کے مطابق 2025ء میں 454 دہشتگرد حملے مذہبی شدت پسند گروہوں کی جانب سے کیے گئے، مذہبی شدت پسندوں کے حملوں میں 2024ء کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا۔

رپورٹ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور اتحادی گروہ کو دہشتگردی کا بڑا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں ٹی ٹی پی، حافظ گل بہادر گروپ، لشکرِ اسلام اور داعش خراسان سرگرم ہے، ان گروہوں کی جانب سے کیے گئے حملوں میں 679 افراد جاں بحق اور881 زخمی ہوئے۔
Pages: [1]
View full version: پاکستان میں 2025ء کے دوران دہشتگردی کے واقعات میں کتنا اضافہ ہوا؟