قلم اور آڈیو ڈیوائس پر مشتمل نیا اے آئی گیجٹ متوقع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543192_3808880_8_updates.jpgفائل فوٹومصنوعی ذہانت کی دنیا میں ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آتی دکھائی دے رہی ہے۔ اوپن اے آئی مبینہ طور پر ایک ایسے جدید اے آئی گیجٹ پر کام کر رہا ہے جو قلم اور پورٹیبل آڈیو ڈیوائس دونوں کے طور پر استعمال ہوسکے گا۔
ایک سال قبل یہ انکشاف ہوا تھا کہ ایپل کے سابق چیف ڈیزائنر جونی آئیو اوپن اے آئی کے ساتھ مل کر ایک اے آئی ڈیوائس پر کام کر رہے ہیں، اب حالیہ رپورٹس میں اس خفیہ منصوبے سے پردہ اٹھایا گیا ہے، جس کے مطابق یہ ڈیوائس ایک اے آئی سے لیس اسمارٹ قلم ہو سکتی ہے۔
انڈسٹری ٹپسٹر اسمارٹ پکاچو کے مطابق اوپن اے آئی کا یہ نیا گیجٹ ناصرف ’قلم‘ کے طور پر کام کرے گا بلکہ ایک ’ساتھ لے جانے والی آڈیو ڈیوائس‘ بھی ہوگا، اس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ قلم ہاتھ سے لکھی گئی تحریر کو براہِ راست چیٹ جی پی ٹی میں منتقل کر سکے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543165_120402_updates.jpg
کیا 2026 میں اسمارٹ فونز ختم ہو جائیں گے؟
مصنوعی ذہانت (AI) کی غیر معمولی ترقی نے اسمارٹ فونز کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اگر یہ ڈیوائس آڈیو فیچر سے بھی لیس ہوئی تو صارفین ممکنہ طور پر اسمارٹ فون کے ذریعے چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ دو طرفہ وائس کمیونیکیشن بھی کر سکیں گے۔
اوپن اے آئی کے اس خفیہ پراجیکٹ کو اندرونی طور پر ’گم ڈراپ‘ کا نام دیا گیا ہے، ابتدا میں کمپنی اس ڈیوائس کی تیاری کے لیے چینی مینوفیکچرر لکسیئر کے ساتھ شراکت داری چاہتی تھی، تاہم مینوفیکچرنگ مقام پر اختلافات کے باعث اب فاکس کان کو بطور متبادل زیرِ غور لایا جا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق اس ڈیوائس کی تیاری ویتنام میں ہونے کا امکان ہے، تاہم اینڈرائیڈ اتھارٹی کے مطابق فاکس کان کی امریکا میں موجود فیکٹریز میں بھی اسے تیار کیا جا سکتا ہے، کیونکہ اوپن اے آئی کی امریکا کی کئی ریاستوں میں سہولیات موجود ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ قلم کی شکل میں اے آئی ڈیوائس ایک نیا اور منفرد تصور ہو سکتا ہے۔
Pages:
[1]