slotcosino Publish time 2025-10-10 09:52:12

بھارت: اسپتال میں آگ لگنے سے 6 مریض ہلاک، 5 کی حالت تشویشناک

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516845_7080992_News9_updates.jpgفوٹوز بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی شہر جے پور کے اسپتال میں آگ لگنے کے واقعے میں 6 مریض ہلاک ہو گئے جبکہ 5 کی حالت تشویشناک ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق آگ اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں لگی، آگ لگنے کے بعد 13 مریضوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مریضوں کو سپورٹ سسٹم کے ذریعے دوسری جگہ شفٹ کرنا پڑا، ایسی حالت میں مریضوں کی حالت مزید خراب ہو گئی۔

اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ شبہ ہے آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی، آگ پھیلنے کی وجہ انتہائی نگہداشت وارڈ میں زہریلی گیسز کا اخراج ہے۔
Pages: [1]
View full version: بھارت: اسپتال میں آگ لگنے سے 6 مریض ہلاک، 5 کی حالت تشویشناک