slotcosino Publish time 2025-10-15 00:48:21

آکسفورڈ یونیورسٹی کے دوستوں کیساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو گویا لندن سے سوات پہنچ گئی تھی: ملالہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519479_4019987_MalalaYousafZai_updates.jpg

ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی کے دوستوں کے ساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو گویا وہ یکا یک لندن سے واپس سوات پہنچ گئی تھیں۔

برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویوں میں ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ یوں لگا جیسے دوبارہ 15 برس کی ہوگئی، طالبان حملے کی یاد تازہ ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ لگتا تھا وہ سب بھول چکی ہیں، لیکن نشہ کرتے ہی سب آنکھوں کے سامنے آگیا، اسکول بس، مسلح شخص اور ہر طرف خون ہی خون۔

ملالہ نے بتایا کہ دوستوں نے اسے ایک کمرے میں پہنچادیا، جہاں اس وحشت کا دورہ پڑا اور الٹیاں ہوئیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ دوست انیسہ نے اسپتال جانے سے منع کیا کہ خون میں نشے کا اثر باقی رہتا ہے، وہ ساری رات اس ڈر سے نہیں سوئی کہ دوبارہ شاید زندہ اٹھ ہی نہ سکے۔
Pages: [1]
View full version: آکسفورڈ یونیورسٹی کے دوستوں کیساتھ ویڈ کا نشہ کیا تو گویا لندن سے سوات پہنچ گئی تھی: ملالہ