سندھ حکومت کا خطرناک عمارتیں خالی کرانے اور گرانے کیلئے ترجیحی اقدامات کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543253_5203740_Sharjeelmemon_updates.jpgسندھ حکومت نے خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے اور گرانے کےلیے ترجیحی اقدامات کا فیصلہ کرلیا۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر محفوظ عمارتوں کو فوری خالی کرایا جائے گا، جو غیرمحفوظ عمارتیں پہلے ہی خالی کی جا چکی ہیں انہیں گرایا جائے گا۔
شرجیل میمن نے ہدایت کی کہ متاثرہ رہائشیوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے، کراچی میں 588 انتہائی خطرناک عمارتوں میں سے 471 کا سروے اسسٹنٹ کمشنرز نے مکمل کرلیا ہے۔
Pages:
[1]