اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کے قتلِ عام میں مصروف ہے، حنان عشراوی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516846_3986833_hanan-ashrawi_updates.jpgفلسطینی رہنما حنان عشراوی—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیافلسطینی رہنما حنان عشراوی نے کہا کہ اسرائیل بے گناہ فلسطینیوں کے قتلِ عام میں مصروف ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سابق مسیحی فلسطینی وزیر حنان عشراوی نے اپنے ایک بیان کہا کہ اسرائیل نے 1948ء سے آج تک اقوام متحدہ کی کوئی قرارداد یا معاہدہ تسلیم نہیں کیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-07-05/1487647_101344_updates.jpg
غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 18 فلسطینی شہید ہوگئے
اسرائیلی افواج نے غزہ میں اسکول کی عمارت کو نشانہ بنایا جس میں کم از کم 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
حنان عشراوی نے بتایا کہ دنیا کی توجہ ٹرمپ پلان پر ہے جبکہ اسرائیل غزہ پر بمباری بڑھا رہا ہے۔
فلسطینی خاتون رہنما نے واضح کیا کہ جب تک اسرائیل پر پابندیاں اور عملی اقدامات نہیں ہوں گے وہ ظلم کرتا رہے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ نسل کشی اسرائیل کی عادت بن چکی ہے۔
Pages:
[1]