slotcosino Publish time 2026-1-3 06:00:10

ملک کو ڈیفالٹ سے نکال کر معاشی استحکام تک لائے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543262_878096_pm_updates.jpgوزیراعظم شہباز شریف : فائل فوٹو

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کو ڈیفالٹ سے نکال کر معاشی استحکام تک لائے ہیں، قومی ایئرلائن کی نجکاری انتہائی اہم سنگِ میل ہے، عزم کیا تھا خسارے کے شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نج کاری کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ سے خطابکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ خسارے میں جانے والے ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کے معاشی اصلاحات کے وژن کا اہم حصہ ہے، ہم ملک کو ڈیفالٹ سے نکال کر معاشی استحکام تک لائے ہیں۔

وزیراعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر سےحالیہ ملاقاتوں کو مفید قرار دیا، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو پر اطمینان کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد سے گفتگو میں معاشی اور اسٹریٹجک تعلقات کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
Pages: [1]
View full version: ملک کو ڈیفالٹ سے نکال کر معاشی استحکام تک لائے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف