slotcosino Publish time 2025-10-15 02:06:12

ہم نے غیر ضروری طور پر بیٹنگ میں خود پر دباؤ لیا، اظہر محمود

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519485_4382940_AzharMehmood_updates.jpg

پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ ہم نے غیر ضروری طور پر بیٹنگ میں خود پر دباؤ لیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اظہر محمود نے کہا کہ ہم نے کئی مرتبہ بغیر کوئی رن بنائے وکٹیں گنوائیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519391_024837_updates.jpg
لاہور ٹیسٹ، تیسرے دن 16 وکٹیں گرگئیں، جنوبی افریقا 277 کے ہدف کے تعاقب میں

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کا تیسرا دن ختم ہوگیا، ایک دن میں مجموعی طور پر 16 وکٹیں گرگئیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ پہلی اننگز میں بیٹرز کو کریڈٹ جاتا ہے کہ زیادہ رنز کرنے میں کامیاب ہوگئے، ٹیسٹ میچ میں چھوٹی پارٹنرشپ کریں اور پھر لمبی پارٹنر شپ پر جائیں۔

اظہر محمود نے مزید کہا کہ اس پچ پر بیٹنگ اچھی کریں گے اور ٹائم گزاریں گے تو پورا موقع مل رہا ہے، بیٹرز طویل اننگز کھیلنے میں کامیاب بھی ہوئے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے غیر ضروری طور پر بیٹنگ میں خود پر دباؤ لیا، شاہین کو یہ رول دیا تھا کہ وہ رنز تیز کریں گے، دوسری اننگز کو آگے لے کر چلیں گے لیکن ایسا ہوا نہیں۔
Pages: [1]
View full version: ہم نے غیر ضروری طور پر بیٹنگ میں خود پر دباؤ لیا، اظہر محمود