جنگ میں فتح کے بعد پاکستان کو غیر معمولی مقام ملا، رضوان سعید شیخ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543332_9321112_rizawan_updates.jpgامریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ جنگ میں فتح کے بعد پاکستان کو جو مقام عالمی سطح پر ملا پہلے کبھی نہیں ملا۔
واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال پاک امریکا تعلقات میں نمایاں بہتری آئی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کا کریڈٹ قیادت کو جاتا ہے۔
امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان کی امریکا کے ساتھ طویل شراکت داری ہے، مستقبل میں پاک امریکا شراکت داری میں مزید بہتری آئے گی۔
Pages:
[1]