کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، نوٹیفکیشن جاری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519484_9214502_NEPRA_updates.jpgکراچی سمیت ملک بھر کے لیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی کر دی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اگست کے لیے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق حکومتی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق اطلاق کے الیکڑک کے صارفین پر بھی ہوگا۔
بجلی صارفین سے وصولی اکتوبر کے بلوں میں کی جائے گی، سی پی پی اے نے اگست کی ایڈجسٹمنٹ میں 19 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔
Pages:
[1]