150 Publish time 2025-10-9 01:54:05

ہسپانوی وزیراعظم کا غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-08/1517511_805730_News3_updates.jpgفوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز کی جانب سے غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ہسپانوی وزیرِ اعظم پیڈرو سانچیز نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کی ہر شکل کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم و بربریت فوری روکے۔

ہسپانوی وزیراعظم کا مطالبہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اسرائیل کو عالمی کھیلوں سے باہر کر دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی مسئلہ فلسطین کا واحد حل ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517198_025012_updates.jpg
اسرائیل اور حماس کے درمیان مصر میں جاری بالواسطہ مذاکرات اب تک مثبت رہے ہیں: خبرایجنسی

اسرائیل اور حماس کے درمیان مصر میں جاری بالواسطہ مذاکرات اب تک مثبت رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یاد رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیلی میں بالواسطہ مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے 20 نکات کے جواب میں حماس نے 6 مطالبات پیش کر دیے ہیں۔

حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہلا مطالبہ غزہ میں مستقل اور جامع جنگ بندی ہے۔

دوسرے مطالبے میں غزہ سے اسرائیلی فوج کا مکمل انخلاء شامل ہے۔
Pages: [1]
View full version: ہسپانوی وزیراعظم کا غزہ میں نسل کشی بند کرنے کا مطالبہ