چیف جسٹس صاحب سے درد مندانہ اپیل ہے غریب کے گھر میں بہت زیادہ مسائل ہیں، شیخ رشید
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543460_3513956_seh_updates.jpgفائل فوٹوسابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب سے درد مندانہ اپیل ہے غریب کے گھر میں بہت زیادہ مسائل ہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے دن میں پاکستان میں ہی نہیں تھا لیکن کیس کیس ہے۔https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-11-05/1525855_093858_updates.jpg
شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس ملک میں ہائی کورٹ کا حکم نہ چلتا ہو وہاں آسمان کی طرف ہی دیکھنا ہے https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب لوگوں کے گھروں کا چولہا نہیں جل رہا، چیف جسٹس صاحب سے گزارش ہے اپیلوں کو سننے میں بہت دیر ہوگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ براہ مہربانی لوگوں کی اپیلیں سنی جائیں تاکہ 9 مئی کے کیسز کے فیصلے ہوسکیں۔
Pages:
[1]