slotcosino Publish time 2026-1-3 15:45:05

2026ء میں صحت مند رہنے کیلئے ان 10 اہم غذائی عادات کو ضرور اپنائیں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543449_4008084_News1_updates.jpg
---فائل فوٹو

نئے سال 2026ء کے آغاز پر ماہرین غذائیت نے صحت مند زندگی گزارنے کے لیے چند سادہ مگر مؤثر غذائی عادات اپنانے کا مشورہ دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اچھی صحت کے لیے سخت ڈائٹس یا فیشن ایبل ٹرینڈز کی نہیں بلکہ روزمرہ میں مستقل اور متوازن غذا کھانے اور صحت کے لیے مفید مشروبات پینے کی ضرورت ہے۔

یہ عادات توانائی، نظامِ ہاضمہ، قوتِ مدافعت اور ذہنی صحت کو بہتر بناتی ہیں۔

ماہرین کی جانب سے 2026ء کے لیے تجویز کی گئیں 10 صحت مند غذائی عادات درج ذیل ہیں: https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543127_095858_updates.jpg
پیٹ کی چربی تیزی سے پگھلانے کیلئے نہار منہ اس سبزی کا جوس پینا انتہائی مفید قرار

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ماہرین نے ایک آسان اور قدرتی حل تجویز کیا ہے۔ صحت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ صبح خالی پیٹ لاکی (گِھیّا یا کدو) کا جوس پینے سے میٹابولزم تیز ہوتا ہے اور پیٹ کی چربی کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دن کا آغاز نیم گرم پانی، سونف، کشمش یا لیموں پانی (بغیر چینی اور نمک) سے کریں تاکہ ہاضمہ بہتر ہو۔

آنتوں کی صحت کے لیے سادہ اور کم تیل میں پکی سبزیاں، دہی اور دیسی مسالے استعمال کریں۔

چینی اور پراسیسڈ غذاؤں کا استعمال کم کریں اور پھل یا قدرتی غذائیں کھائیں۔

کھانا توجہ اور پرسکون ہو کر کھائیں، نوالے کو آہستہ آہستہ چبائیں اور موبائل یا ٹی وی سے دور رہیں۔

زیادہ تر کھانا گھر پر تیار شدہ ہو تاکہ تیل اور نمک پر کنٹرول رہے۔

غذا کی مقدار پر قابو رکھیں اور ضرورت سے کم کھائیں۔

صحت مند کھانے میں تسلسل رکھیں، مکمل پابندی ضروری نہیں۔

مختلف رنگوں کے پھل اور سبزیاں کھائیں جو قوتِ مدافعت بڑھاتی ہیں۔

موسمی اور مقامی غذاؤں کو ترجیح دیں کیونکہ یہ زیادہ غذائیت رکھتی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-31/1542565_125448_updates.jpg
2026ء میں بغیر سخت ڈائٹ کے وزن کم کرنے کا آسان طریقہ

ہر سال جنوری میں وزن کم کرنے کے لیے سخت اور مشکل ڈائٹ پلانز کو اپنانے کا رجحان بڑھ جاتا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ پائیدار اور صحت مند انداز میں وزن کم کرنے کے لیے خود پر زیادہ پابندیاں لگانا ضروری نہیں۔ اصل ضرورت ایسی روزمرہ روٹین بنانے کی ہے جو عام زندگی کے مطابق ہو اور طویل عرصے تک برقرار رکھی جا سکے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ماہرین نے وقفے وقفے سے روزہ رکھنے (انٹرمیٹنٹ فاسٹنگ) سے پرہیز کا مشورہ دیا ہے کیونکہ یہ میٹابولزم اور ہڈیوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سال 2026ء کو سادہ اور پائیدار غذائی عادات کا سال بنائیں کیونکہ جب صحت مند طرزِ زندگی عادت بن جائے تو یہ بوجھ نہیں بلکہ صحت مند زندگی کی جانب آسان راستہ بن جاتا ہے۔





نوٹ: یہ ایک معلوماتی مضمون ہے، اپنی کسی بھی بیماری کی تشخیص اور اس کے علاج کےلیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
Pages: [1]
View full version: 2026ء میں صحت مند رہنے کیلئے ان 10 اہم غذائی عادات کو ضرور اپنائیں