slotcosino Publish time 2025-10-10 09:52:17

آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517168_7448302_aus_updates.jpgفائل فوٹو

آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کردیا۔

سلیکشن پینل نے ون ڈے سیریز اور پہلے دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے اسکواڈز کا اعلان کیا ہے۔ بھارت کی ٹیم دورہ آسٹریلیا میں تین ون ڈے اور 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز 19، 23 اور 25 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میچز 29، 31 اکتوبر، 2، 6 اور 8 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

آسٹریلیا کے وائٹ بال اسکواڈز کی قیادت آل راؤنڈر مچل مارش کریں گے، جبکہ مچل اسٹارک، میٹ شارٹ اور مچل اوون کی ون ڈے اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517168_6061222_1_updates.jpgتصویر بشکریہ کرکٹ آسٹریلیا

میتھیو رینشا کو 2022 کے بعد پہلی مرتبہ ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ جوش انگلس کی معمولی انجری کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517168_5928105_2_updates.jpgتصویر بشکریہ کرکٹ آسٹریلیا

فاسٹ بولر پیٹ کمنز کمر کی تکلیف کے باعث جبکہ آل راؤنڈر گلین میکسویل بازو میں فریکچر کی وجہ سے دستیاب نہیں ہیں۔ مارنو س لبوشین بھی ون ڈے اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے ہیں۔
Pages: [1]
View full version: آسٹریلیا کا بھارت کیخلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان