ڈونلڈ ٹرمپ نے جارج کلونی کے فرانسیسی شہریت حاصل کرنے پر کیا کہا؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543455_1259517_2_updates.jpg— فائل فوٹوامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہالی ووڈ اداکار جارج کلونی اور ان کے اہل خانہ کے فرانسیسی شہریت حاصل کرنے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر سال نو کی آمد پر کچھ نئی پوسٹس شئیر کی ہیں۔
اُنہوں نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اب تک کے دو بدترین سیاسی پیشگوئیاں کرنے والے جارج اور امل کلونی باضابطہ طور پر فرانس کے شہری بن چکے ہیں اور وہ بھی ایک ایسے وقت میں جب فرانس امیگریشن کے طریقے کار کو صحیح طریقے سے سنبھالنے میں ناکامی کی وجہ سے افسوسناک طور پر ایک بڑے مسئلے میں الجھا ہوا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ فرانس کے مبینہ مسائل وہی ہیں جو سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں امریکا میں موجود تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542907_034753_updates.jpg
جارج کلونی امل کلونی سے طلاق کا خفیہ منصوبہ بنا رہے ہیں؟
امریکی اداکار جارج کلونی کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ امل کلونی سے طلاق کی خفیہ منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں 2024ء کے صدارتی انتخابات کے دوران بائیڈن کے لیے کلونی کی حمایت کا حوالہ دیا اور جارج کلونی کے فلمی کیریئر پر بھی تنقید کی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ کیا کہ جارج کلونی کو فلموں کے بجائے ان کے سیاسی خیالات کی وجہ سے شہرت ملی۔
واضح رہے کہ جارج کلونی کی فرانسیسی شہریت پر فرانس میں بھی تنقید ہوئی ہے۔
فرانس میں صدر ایمانوئل میکرون کی حکومت کے ایک جونیئر رکن نے اس فیصلے پر سوال اٹھایا اور امریکی اداکار کی فرانسیسی زبان پر محدود مہارت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اور اسے ’دوہرا معیار‘ قرار دیا۔
Pages:
[1]