ایران، کولمبیا اور کیوبا کی وینزویلا پر امریکی حملے کی مذمت
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543509_6238965_15_updates.jpgفوٹو بشکریہ غیر ملکی میڈیاایران، کولمبیا اور کیوبا کی جانب سے وینزویلا پر امریکی حملے کی مذمت کی گئی ہے۔
ایران نے وینزویلا پر امریکی فوجی حملے کو وینزویلا کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا۔
ایرانی وزارت خارجہ نےسلامتی کونسل سے فوری کارروائی کرنے اور ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543500_023610_updates.jpg
وینزویلا کے صدر اور انکی اہلیہ کو پکڑ کر ملک سے باہر منتقل کردیا، ٹرمپ
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر ملک سے باہر منتقل کیا گیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اس سے قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا پر امریکی حملے کی تصدیق کی تھی۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا تھا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے لیڈر پر بڑے پیمانے پر حملہ کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو پکڑ کر ملک سے باہر منتقل کیا گیا ہے۔
Pages:
[1]