slotcosino Publish time 2026-1-3 20:55:57

پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ، سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543490_1131350_11_updates.jpg—فائل فوٹو

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس میں عدم حاضری پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف ریاستی اداروں پر گمراہ کن الزامات اور ساکھ متاثر کرنے کے کیس کی سماعت سینئر سول جج عباس شاہ نے کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543272_102514_updates.jpg
سہیل آفریدی نے دورہ لاہور کے دوران غلط زبان کے استعمال پر معذرت کرلی

سہیل آفریدی نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ صوبائی معاملات پر بات چیت اور تعلقات بہتر کرنے کے لیے تیار ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

عدالت نے سہیل آفریدی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کیس کی مزید سماعت 17 جنوری تک ملتوی کر دی۔

سہیل آفریدی کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
Pages: [1]
View full version: پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ، سہیل آفریدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم