slotcosino Publish time 2026-1-3 20:55:58

بھارت دہشتگردی میں اپنے کردار سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے: دفتر خارجہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543495_1608415_13_updates.jpg—فائل فوٹو

پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایک بار پھر اپنی دہشت گردی اور علاقائی عدم استحکام میں کردار سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ خطے میں دہشت گردی کے فروغ میں بھارت کا کردار واضح ہے، بھارتی الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں،بھارتی وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کا معاملہ پاکستان کے خلاف ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کی واضح مثال ہے، بھارت پر بیرون ملک ٹارگٹ کلنگز، تخریب کاری اور دہشت گرد نیٹ ورکس کی معاونت کے سنگین الزامات ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-12-29/1541991_011429_updates.jpg
بھارت میں اقلیتوں پر مظالم تشویشناک ہیں: ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ محمد اخلاق لنچنگ کیس میں مجرموں کو بچانے کی کوششیں کی گئی، ان واقعات نے بھارت میں مسلمانوں میں خوف اور عدم تحفظ بڑھادیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

ان کا کہنا تھا کہ ہندوتوا نظریہ انتہاپسندی اور تشدد کو فروغ دیتا ہے، بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر میں غیرقانونی اور جابرانہ فوجی قبضہ برقرار ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ کی یکطرفہ خلاف ورزی خطے کے استحکام کو نقصان پہنچائے گی، سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان اپنے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
Pages: [1]
View full version: بھارت دہشتگردی میں اپنے کردار سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہا ہے: دفتر خارجہ