slotcosino Publish time 2026-1-3 20:57:08

2025ء میں یوکرین کے 0.8 فیصد رقبے کے بدلے 4 لاکھ روسی فوجی ہلاک ہوئے

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543462_1422254_News4_updates.jpg
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

یوکرین نے دعویٰ کیا ہے کہ سال 2025ء میں روس کو یوکرین کے کُل رقبے کے صرف 0.8 فیصد علاقے کے بدلے میں شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

یوکرینی اندازوں کے مطابق گزشتہ سال روس کے تقریباً 4 لاکھ 20 ہزار فوجی ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے۔

دسمبر کے آخری دنوں میں روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے دعویٰ کیا تھا کہ یوکرین نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ولدای میں واقع رہائش گاہ پر ڈرون حملہ کرنے کی کوشش کی تاہم یوکرین نے اس الزام کو سختی سے مسترد کر دیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542829_101732_updates.jpg
روس یوکرین سے جنگ جیت جائے گا: پیوٹن کا دعویٰ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس کو یقین ہے کہ وہ یوکرین کے خلاف جاری جنگ میں کامیاب ہوگا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

دوسری جانب یوکرین کے وزیرِ خارجہ آندری سبیہا کا کہنا ہے کہ روس نے اب تک کوئی قابلِ اعتبار ثبوت پیش نہیں کیا اور یہ واقعہ پیش ہی نہیں آیا۔

روسی اپوزیشن میڈیا اور بین الاقوامی اداروں نے بھی اس دعوے پر شکوک کا اظہار کیا تھا۔

انسٹی ٹیوٹ فار دی اسٹڈی آف وار کے مطابق مبینہ حملے کے کوئی واضح شواہد سامنے نہیں آئے جبکہ ماضی میں یوکرینی حملوں کی تصدیق سوشل میڈیا اور مقامی رپورٹس سے ہو چکی ہے۔

یہ الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے جب یوکرینی صدر ولودیمیر زیلینسکی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد امن معاہدے کی صورت میں یوکرین کو امریکی سیکیورٹی ضمانتوں کی یقین دہانی حاصل کی۔

اس معاملے پر پولینڈ کے وزیر اعظم ڈونلڈ ٹسک نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

دوسری جانب روس نے اعلان کیا ہے کہ مذاکراتی پوزیشن پر نظرِثانی کی جائے گیاور صدر پیوٹن نے جنوبی یوکرین میں مزید کارروائیوں کے احکامات دیے ہیں۔

ایسے میں زیلینسکی نے الزام لگایا کہ روس امن مذاکرات سے بچنے کے لیے بہانے تلاش کر رہا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-01/1542819_074031_updates.jpg
جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں پر یوکرین کا نہیں، صدر زیلنسکی

یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ جنگ ختم کرنا چاہتے ہیں لیکن یوکرین کے خاتمے پر نہیں۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یوکرین کے مطابق جنگ کے آغاز سے اب تک روس کا جانی نقصان مجموعی طور پر 12 لاکھ سے تجاوز کر چکا ہے جبکہ ہزاروں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں، توپ خانے، طیارے اور میزائل تباہ ہو چکے ہیں۔

یوکرین کا دعویٰ ہے کہ سال کے اختتام تک روس کئی اہم یوکرینی شہروں پر قبضہ کرنے میں ناکام رہا۔ اسی دوران روس نے یوکرین کے شہروں پر ڈرون اور میزائل حملے جاری رکھے تاہم یوکرینی فضائیہ کے مطابق زیادہ تر حملوں کو ناکام بنا دیا گیا۔
Pages: [1]
View full version: 2025ء میں یوکرین کے 0.8 فیصد رقبے کے بدلے 4 لاکھ روسی فوجی ہلاک ہوئے