مصر: حماس، اسرائیل اور امریکا کے قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات شروع
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516863_3846952_marwan-barghouti-and-Ahmed-Sadat_updates.jpg مروان برغوثی اور احمد سعدات—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیامصر میں حماس، اسرائیل اور امریکا کے مابین قیدیوں کے تبادلے پر مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق حماس نے مروان برغوثی اور احمد سعدات کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516618_011901_updates.jpg
حماس، اسرائیل اور امریکا کے آج مذاکرات
حماس، اسرائیل اور امریکی وفود آج مصر کے شہر شرم الشیخ میں مذاکرات کریں گے، مذاکرات کا محور صدر ٹرمپ کا 20 نکاتی امن منصوبہ ہوگا، اسرائیلی وفد مذاکرات کے لیے آج مصر روانہ ہوگا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
فلسطینی رہنما مروان برغوثی 23 سال سے اسرائیلی قید میں ہیں۔
دوسری جانب فلسطینی سوشلسٹ رہنما احمد سعدات بھی 19 سال سے اسرائیلی جیل میں ہیں۔
Pages:
[1]