slotcosino Publish time 2026-1-3 21:34:01

اسٹرینجر تھنگز کا پاکستانی ورژن؟ تصویریں وائرل

نیٹ فلکس کی مشہور زمانہ سیریز ’اسٹرینجر تھنگز‘ نے شائقین کو اپنا دیوانہ بنایا ہوا ہے۔ سیریز کا پانچواں اور آخری حصہ آن ایئر ہوچکا ہے اور کمائی کا ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اسٹرینجر تھنگز ایک امریکی سائنس فکشن اور ہارر سیریز ہے جو 1980 کی دہائی کے چھوٹے شہر ہاکنز، انڈیانا کی کہانی بیان کرتی ہے۔ اس سیریز میں بچوں اور نوجوانوں کے کردار، غائب ہونے والے افراد، مافوق الفطرت مخلوقات اور دنیا کے اپ سائیڈ ڈاؤن کے رازوں کا سامنا کرتے ہیں۔ پراثر کہانی، سنسنی اور دوستی و فیملی کے موضوعات نے اس شو کو عالمی سطح پر مقبول بنایا ہے۔

اسٹرینجر تھنگز کی مقبولیت کے بعد ہر طرف اس کا چرچا ہے اور سیریز پر کئی طرح کی میمز بھی بنائی جارہی ہیں۔ ایسے میں اسٹرینجر تھنگز کے مشہور کرداروں کو مشرقی اور پاکستانی لباس میں دیکھ کر مداح چونک گئے۔

جی ہاں! انٹرنیٹ پر اسٹرینجر تھنگز کی کئی تصاویر وائرل ہورہی ہیں، جس میں مشہور کرداروں نے نہ صرف پاکستانی لباس پہنا ہوا ہے بلکہ بیک گراؤنڈ میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مناظر بھی موجود ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر تصویر پر لکھے گئے کیپشن انھیں مزید مزاحیہ اور پرکشش بنا رہے ہیں۔ آیئے آپ کے ساتھ بھی وہ تصاویر شیئر کرتے ہیں۔ لیکن تصویروں کو انجوائے کرتے ہوئے یہ ذہن میں رکھیے کہ یہ صرف میمز ہیں، اور اسٹرینجر تھنگز کے کرداروں کو اے آئی کے ذریعے پاکستانی روپ دیا گیا ہے۔

ایک تصویر میں اسٹرینجر تھنگز کا مین کردار، یعنی الیون قمیض شلوار اور دوپٹہ پہنے قائداعظم کے مزار کے سامنے اپنے آئیکونک غصیلے انداز میں موجود ہے، لیکن جو چیز تصویر کو مزید دلچسپ بنارہی ہے وہ ہے کیپشن۔

/2026/01/stranger-things-eleven1767434318-6.jpg


ایک تصویر میں مائیک کو موبائل پر بات کرتے دکھایا گیا ہے اور ویکنا جیسے ولن سے لڑنے والے ہیرو کو اس کی امی واپسی پر دھنیا، پودینا، دودھ دہی لانے کی ہدایت دے رہی ہیں۔ یہ ممی بھی ناں!

/2026/01/stranger-things-mike1767434316-9.jpg

اور ممی یعنی جوائس خود کیا کررہی ہیں؟ ایک تصویر میں اس کی بھی وضاحت ہے۔ جوائس استری پکڑے ہوئے چیخ رہی ہیں کہ استری کس نے آن کی ہے، جنریٹر چل رہا ہے۔ یہ ہم پاکستانیوں کے بجلی کے مسائل ختم نہیں ہوں گے۔

/2026/01/stranger-things-aunt1767434316-2.jpg

اور ہم عوام میں سے اکثر لوگ شکایت کرتے ہیں کہ چائے پیے بنا ان کا دماغ نہیں چلتا، ایسے لوگوں کی ترجمانی ڈسٹن نے کی ہے، جو چائے کا کپ تھامے کہہ رہے ہیں کہ پہلے چائے پلاؤ پھر دماغ چلے گا۔



/2026/01/stranger-things-dustin1767434318-5.jpg



وِل بائرز کو دماغی مریضوں کے اسپتال میں دکھایا ہے جو شکوہ کررہا ہے کہ وہ تو صرف قبرستان میں خود سے باتیں کررہا تھا اور اسے پکڑ کر ذہنی مریض بنادیا۔

/2026/01/stranger-things-hospital1767434318-8.jpg

دھرندھر مووی سے متاثر ہوکر ایریکا کو بھی لیاری میں پہنچا دیا گیا اور رحمان ڈکیت کی جگہ ایریکا ڈکیت کا نام دے دیا گیا۔

/2026/01/stranger-things-erika1767434317-7.jpg

اسٹیو اور روبن پر پاکستانی لباس خوب جچ رہا ہے۔ اس خوبصورت جوڑی کو ریڈیو جوکی بنایا گیا ہے جو آخری ایپی سوڈ میں کیا ہوگا، اس بات کا چرچا کررہے ہیں۔

/2026/01/stranger-things-couple1767434317-3.jpg


میکس اور لوکاس کی جوڑی کو بھی بالآخر روایتی دلہا دلہن کا روپ دے کر ان کی شادی کروا دی گئی۔

/2026/01/stranger-things-sadie1767434318-10.jpg


نینسی ویلر کی پاکستانی صحافی کے روپ میں دکھایا گیا ہے لیکن ان کی رپورٹنگ بھی سنجیدہ خبروں کے بجائے عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے معاشقے کی افواہیں پھیلانے پر مرکوز ہے۔

/2026/01/stranger-things-dawn1767434316-4.jpg


اور اس تصویر کو دیکھ کر تو آپ بھی سوچیں گے کہ سیریز میں اتنا کھڑاگ پھیلانے کی کیا ضرورت تھی۔ ویکنا جیسے شیطان کو قابو میں کرنے کےلیے تو ’’آیت الکرسی‘‘ کا ورد ہی کافی تھا۔

/2026/01/stranger-things-vecna1767434316-11.jpg


ان تمام تصاویر کو دیکھنے کے بعد اگر آپ کو انٹرنیٹ پر الیون بریانی کھاتی ہوئی اور جوناتھن اور جم ہوپر کی لانڈھی کورنگی میں گھومتے ہوئے تصاویر نظر آئیں تو یقین مت کرلیجئے گا۔ وہ بھی اے آئی کا ہی کمال ہے۔
Pages: [1]
View full version: اسٹرینجر تھنگز کا پاکستانی ورژن؟ تصویریں وائرل