اوپن اسکواش کلاس: پاکستان کے نور زمان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517172_5243604_02_updates.jpgاوپن اسکواش کلاس میں پاکستان کے نور زمان کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔
پاکستان کے نوجوان کھلاڑی پہلی مرتبہ پی ایس اے برانز ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں پہنچے ہیں۔
راؤنڈ آف 16 میں نور زمان نے عالمی نمبر 20 اور ففتھ سیڈ فرانس کے گریگوئر مارشے کو 3-2 سے ہرایا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-04/1516322_100427_updates.jpg
ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن نور زمان کی پی ایس اے رینکنگ میں ترقی
ورلڈ انڈر 23 اسکواش چیمپئن نور زمان کی پی ایس اے رینکنگ میں ترقی ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
فرانسیسی پلیئر کے خلاف نور کی جیت کا اسکور 11-5، 5-11، 11-6، 9-11 اور 12-10 رہا۔
نور زمان اور گریگوئر کے درمیان مقابلہ 75 منٹس تک جاری رہا۔
کوارٹر فائنل میں نور زمان فورتھ سیڈ میکسیکو کے لیونل گارڈنز سے مقابلہ کریں گے۔
نیویارک میں جاری اوپن اسکواش کلاس پی ایس اے برانز ورلڈ ایونٹ کی انعامی رقم 74000 ڈالرز ہے۔
Pages:
[1]