slotcosino Publish time 2025-10-10 09:52:20

کراچی کے تاجروں کو پھر گولیوں میں لپٹی بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں

کراچی کے تاجروں کو پھر گولیوں میں لپٹی بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں۔ بھتے کیلئے ایرانی اور اماراتی فون سمز کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

بھتے کی پرچیاں ملنے کے بعد کاروباری برادری میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے لگیں۔

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے تاجر برادری کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور دفاتر، دکانوں اور فیکٹریوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا مشورہ دے دیا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-09-28/1514499_100845_updates.jpg
کراچی: 5 کروڑ بھتے کیلئے زیرِ تعمیر شاپنگ پلازہ پر فائرنگ، مقدمہ درج

ہفتہ کی رات ملیر پندرہ کے علاقے میں زیر تعمیر عمارت پر پل کے اوپر سے فائرنگ کی گئی تھی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ زیر تعمیر شاپنگ پلازہ کے مارکیٹنگ منیجر کی مدعیت میں درج کرلیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے ایک بلڈر نے بتایا ہے کہ پچھلے 2 ماہ میں 5 بلڈرز کو بھتوں کی کالز موصول ہوئیں۔ کروڑوں روپے بھتہ مانگا گیا۔

کال دبئی اور ایران کے نمبرز سے کی گئیں۔ ایک بلڈر کے دفتر پر فائرنگ بھی کی گئی۔ تاہم بلڈر نے واقعہ رپورٹ نہیں کیا۔

کراچی چیمبر نے لاء اینڈ آرڈر کو پریشان کن قرار دے دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے ملیر میں زیرِ تعمیر شاپنگ پلازہ پر فائرنگ کا واقعہ بھتہ خوری نکلا تھا، واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا تھا، بھتہ خوروں نے 5 کروڑ روپے 1 ہفتے میں دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: کراچی کے تاجروں کو پھر گولیوں میں لپٹی بھتے کی پرچیاں ملنے لگیں