ناصر شاہ کی ناقص کارکردگی پر واٹر بورڈ، سندھ سالڈ ویسٹ کے افسران کی سخت سرزنش
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543533_8336087_NasirShah_updates.jpgوزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تمام مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
ناصر حسین شاہ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اُن کے ہمراہ ٹاؤن چیئرمین ڈاکٹر فواد، ایم ڈی واٹر بورڈ، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، پی ڈی میگا پروجیکٹ اور کے ڈی افسران موجود تھے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543527_062226_updates.jpg
سندھ حکومت کا سہیل آفریدی کو کراچی میں پروٹوکول دینے کا اعلان
حکومت سندھ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو کراچی میں پروٹوکول دینے کا اعلان کردیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ترجمان سندھ حکومت کے مطابق دورے کے دوران وزیر بلدیات سندھ نے شہر میں صفائی، نکاسی آب اور سڑکوں کی صورتحال کا جائزہ لیا اور ناقص کارکردگی پر واٹر بورڈ اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے افسران کی سخت سرزنش کی۔
انہوں نے ہدایت دی کہ ہنگامی بنیادوں پر نکاسی آب اور صفائی کے کام کو یقینی بنایا جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543530_064450_updates.jpg
مجھے وزیراعظم پیسے نہیں دے رہے ہیں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا وعدہ ہے ترقی کا سفر جاری رہے گا، مجھے وزیر اعظم پیسے نہیں دے رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
سید ناصر حسین شاہ نے واضح کیا کہ سڑکوں کی بحالی کا کام فوری طور پر مکمل کیا جائے اور تمام مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کی بحالی ہم سب کی مشترکہ ذمے داری ہے اور اس مقصد کے لیے تمام اداروں کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔
وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر کراچی کی بہتری کے لیے کام کریں گے اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Pages:
[1]