کراچی: مین ہول سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی، ماں اور 3 بچوں کی لاشیں ہیں، پولیس
کراچی میں مائی کلاچی روڈ پر مین ہول سے ملنے والی 4 لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے، لاش خاتون انیلا اور اس کے تین بچوں کی تھیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مائی کلاچی روڈ پر مین ہول سے ملی لاشوں کی شناخت ہوگئی، خاتون کے رشتے داروں سے پولیس کا رابطہ ہوگیا، اس کا شوہر گھر سے غائب ہے، جسے تلاش کیا جا رہا ہے۔
ڈی آئی جی اسدرضا کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کھارادر کے رہائشی تھے، خاتون کی بہن نے پولیس سے رابطہ کرکے لاشوں کی شناخت کی۔
لاش خاتون انیلا اور اس کے تین بچوں کی تھیں، خاتون نیو ائیر نائٹ پر گھر سے نکلی اور لاپتہ ہوگئی تھی، دیگر کی شناخت، کشور زہرہ، کونین علی اور حسنین کے نام سے ہوئی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543266_094227_updates.jpg
کراچی: مائی کلاچی کے قریب مین ہول سے 4 لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے مائی کلاچی کے قریب مین ہول سے 4 لاشیں ملی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
کراچی میں گزشتہ روزمائی کلاچی روڈ پر مین ہول سے 4 لاشیں ملنے کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں ڈاکس تھانے میں درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق لاشیں دو لڑکوں، ایک لڑکی اور ایک خاتون کی ہیں، مقتولین کی عمریں 10 سال، 15 سال، 16سال اور 40 سال ہیں، لاشوں پر تیز دھار آلے اور تشدد کے نشانات ہیں، گولی کا کوئی نشان موجود نہیں ہے، مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
Pages:
[1]