slotcosino Publish time 2026-1-4 04:44:27

4 لاشیں ملنے کا واقعہ، مقتولہ کے بھائی نے تفصیل بتادی

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543541_1270477_khi-bodies_updates.jpg

مائی کلاچی روڈ کے مین ہول سے 4 لاشیں ملنے کے واقعے میں پیشرفت سامنے آ گئی، مقتولہ انیلہ کے لواحقین ڈاکس پولیس اسٹیشن پہنچ گئے۔

مقتولہ کے بھائی مصطفیٰ نے موقف اختیار کیا کہ ہماری کسی سے دشمنی نہیں، بہن سے ایک ہفتہ قبل آخری بار فون پر بات ہوئی تھی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543266_094227_updates.jpg
کراچی: مائی کلاچی کے قریب مین ہول سے 4 لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے مائی کلاچی کے قریب مین ہول سے 4 لاشیں ملی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ متعدد بار بہن کے گھر گیا تو تالا لگا پایا، 2 روز قبل بھی گیا تو تالا لگا ہوا تھا، 30 دسمبر سے بہن کا موبائل بند تھا۔

مصطفیٰ نے مزید کہا کہ بہن کو ڈھائی سال قبل شوہر نے طلاق دے دی تھی، جس کے بعد وہ اپنے بچوں کی کفالت کر رہی تھی۔

میری بھانجی اور دو بھانجے پڑھتے تھے، مقتولہ کے بھائی نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرکے سزا دی جائے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543536_072653_updates.jpg
کراچی: مین ہول سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی، ماں اور 3 بچوں کی لاشیں ہیں، پولیس

ڈی آئی جی اسدرضا کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کھارادر کے رہائشی تھے، خاتون کی بہن نے پولیس سے رابطہ کرکے لاشوں کی شناخت کی، لاش خاتون انیلا اور اس کے تین بچوں کی تھیں، خاتون نیو ائیر نائٹ پر گھر سے نکلی تھی اور لاپتہ ہوئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

یاد رہے گزشتہ روز مین ہول سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جن میں ایک مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل تھے۔

پولیس کے مطابق ریسکیو حکام کو علاقہ مکینوں کی طرف سے ایک لاش کے مین ہول میں ہونے کی اطلاع ملی تھی، جسے نکالا گیا اور پتھر ہٹائے گئے تو مزید 3 لاشیں ملیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لاشیں ملنے کا نوٹس لیتے فوری تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
Pages: [1]
View full version: 4 لاشیں ملنے کا واقعہ، مقتولہ کے بھائی نے تفصیل بتادی