ہار نہیں مانیں گے، فتح حاصل کریں گے، وینزویلا کے وزیر دفاع امریکا کو پیغام
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543531_837198_venzz_updates.jpgفوٹو: وینزویلا میڈیاامریکی حملوں کے بعد وینزویلا کے وزیر دفاع نے واشنگٹن کو پیغام دے دیا، انہوں نے کہا کہ ہم ہار نہیں مانیں گے، فتح حاصل کریں گے۔
ایک بیان میں وینزویلا کے وزیر دفاع ولادیمیر پیڈرینو لوپیزنے کہا ہے کہ ملک فتح حاصل کرے گا، مذاکرات نہیں کرے گا، ہار نہیں مانے گا۔
ولادیمیر پیڈرینو لوپیزنے کہا کہ ہم ایک متحد قوم کے طور پر ایک مقصد کے پیچھے کھڑے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا پس منظر امن پر مبنی ہے۔ ہم ہمیشہ آزادی کے لیے لڑیں گے، ہم نے ہمیشہ انسانیت کے لیے اپنے بازو بڑھائے ہیں اور آئندہ بھی ہم اپنی سرزمین اور عوام کی وحدت کا دفاع جاری رکھیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543529_063950_updates.jpg
وینزویلا کے صدر اور اہلیہ پر نیو یارک میں فردِ جرم عائد کی گئی، امریکی اٹارنی جنرل
امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق صدر نکولس مادورو اور ان کی بیوی پر منشیات اور دہشت گردی سمیت امریکا کے خلاف استعمال ہونے والے ہتھیاروں کے حصول کی سازش کے الزامات ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خیال رہے کہ امریکا نے وینزویلا پر حملہ کرتے ہوئے وینزویلا کے صدر اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے وینزویلا اور اس کے لیڈر پر بڑے پیمانے پر حملے کیے۔
امریکی میڈیا کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو امریکی فوج کے ٹاپ اسپیشل یونٹ ڈیلٹا فورس نے پکڑا۔
امریکی اٹارنی جنرل کے مطابق صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ پر منشیات اور دہشت گردی سمیت امریکا کے خلاف استعمال ہونے والے ہتھیاروں کے حصول کی سازش کے الزامات ہیں۔
امریکی اٹارنی جنرل نے 7 اگست 2025 کو وینزویلا کے صدر کی گرفتاری پر 50 ملین ڈالر انعام کا اعلان کیا تھا۔
Pages:
[1]