وینزویلا میں امریکی فوجی اقدام پر انتونیو گوتریس مضطرب
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543555_1040192_gotress_updates.jpgاقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس۔فوٹو: فائلاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے وینزویلا کے خلاف امریکی کارروائی کو تشویشناک اثرات کا حامل قرار دیا ہے۔
انتونیو گوٹیرس کے ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل امریکا کے فوجی اقدام پر مضطرب ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ خطے کے لیے اس اقدام کے اثرات پریشان کن ہو سکتے ہیں۔
امریکی اقدام کی روس، ایران، کولمبیا اور کیوبا نے بھی مذمت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیے
[*] امریکی صدر ٹرمپ نے وینزویلا کے گرفتار صدر کی تصویر جاری کردی
[*] امریکا کا وینزویلا کے صدر مادورو کےخلاف کریمنل چارجز کا اعلان
[*] وینزویلا کے صدر اور انکی اہلیہ کو پکڑ کر ملک سے باہر منتقل کردیا، ٹرمپ
روسی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ لاطینی امریکا کو زون آف پیس رہنا چاہیے، ضروری ہے مزید کشیدگی کو روکا جائے، بات چیت کے ذریعے صورتِ حال سے نکلنے کا راستہ تلاش کیا جائے۔
ایران نے امریکی حملے کو وینزویلا کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا اور سلامتی کونسل سے فوری کارروائی کرنے اور ذمے داروں کو جواب دہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا۔
اسپین نے وینزویلا کے معاملے کے پُرامن حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کردی۔
Pages:
[1]