ن لیگ اور پی پی قیادت اختلافات کو سنبھال لے گی، خواجہ آصف
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516937_7779098_KhawajaAsif1_updates.jpgوزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی قیادت اختلافات کو سنبھال لے گی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ نہروں کے معاملے پر اختلافات پیدا ہوئے تھے، جو دونوں پارٹیوں کی قیادت نے مل کر طے کیے۔
انہوں نے کہا کہ مریم نواز پارٹی کی مستقبل کی قیادت ہیں، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قیادت معاملات کو سنبھال لے گی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516888_044814_updates.jpg
فلسطینی ریاست کے قیام سے چیزیں درست ہوں گی، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کے قیام سے چیزیں درست ہوں گی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کشیدگی کو کم کرنے میں صدر مملکت آصف زرداری ماہر ہیں، اُن کا تجربہ طویل ہے، وہ تصادم پر یقین نہیں رکھتے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ تصادم نہیں چاہتی، آصف زرداری نے محسن نقوی کو بلایا ہے، یہ خوش آئند بات ہے۔
خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی ایک ہفتہ قبل جنیوا میں سرجری ہوئی ہے، اب اُن کی طبیعت بہتر ہے۔ نواز شریف کی غیرموجودگی پر بہت ساری قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، ماضی میں ن لیگی قائد سے مستفید ہونے والے بہت سے لوگ ان سے متعلق غلط باتیں کر رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516913_073635_updates.jpg
عظمیٰ بخاری تنخواہ حلال کرتے کرتے ماسی مصیبتے بن گئی ہیں، سینیٹر قرۃ العین مری
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری تنخواہ حلال کرتے کرتے ماسی مصیبتے بن گئی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کل شام وطن واپس پہنچیں گے تو معاملات طے ہوجائیں گے۔
Pages:
[1]