slotcosino Publish time 2026-1-4 05:24:07

بنگلادیشی بورڈ کا مستفیض الرحمان کے معاملے پر فوری مشاورت کا فیصلہ

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543537_6998113_MustafizurRehman_updates.jpg

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے بولر مستفیض الرحمان کے بھارتی لیگ معاملے پر فوری مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔

بی سی بی نے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کے آئی پی ایل سے نکالنے کے معاملے کا جائزہ لینے کےلیے ہنگامی مشاورت طلب کی ہے۔

بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے کہا کہ بورڈ میٹنگ فوری طور پر بلانا ممکن نہیں ہے لیکن فوری طور پر مشاورت کر رہے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543512_034821_updates.jpg
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیش کے مستفیض الرحمان کو ریلیز کردیا

بی سی سی آئی کی ہدایت کے بعد ریلیز کا عمل مشاورت اور طریقہ کار کے تحت کیا گیا: فرنچائزhttps://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

انہوں نے کہا کہ مشاورت کا مقصد صورتحال کا جائزہ لینا ہے اولین ترجیح کرکٹرز کی حفاظت اور سیکیورٹی ہے، مشاورت سے اصل حقائق سامنے آئیں گے متعلقہ ڈپارٹمنٹس سے بھی مشاورت کر رہے ہیں۔

بنگلادیشی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی بی بھارت میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2026ء میں سیکیورٹی کی یقین دہانی معاملے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے بات کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-02/1543258_082055_updates.jpg
بنگلادیش بورڈ کا پاکستان کے ساتھ ہوم سیریز کا اعلان

بنگلادیش کرکٹ بورڈ( بی سی بی) نے پاکستان کے خلاف ہوم سیریز کا اعلان کردیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

بنگلادیشی میڈیا کے مطابق بی سی بی ورلڈ کپ میں بنگلادیشی ٹیم کی سیکیورٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، آئی سی سی کے سامنے بنگلادیش کے میچز سری لنکا میں کھیلنے کا آپشن بھی رکھا جائے گا۔

بھارتی بورڈ نے تنگ نظری کا مظاہر ہ کرتے ہوئے انتہا پسند ہندوؤں کے دباؤ پر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بھارتی بورڈ کی ہدایت پر شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیشی فاسٹ بولر کو ریلیز کردیا ہے۔

یاد رہے کہ انتہا پسند مذہبی رہنماؤں اور سیاست دانوں نے بنگلادیشی کرکٹرز کے بھارت میں نہ کھیلنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
Pages: [1]
View full version: بنگلادیشی بورڈ کا مستفیض الرحمان کے معاملے پر فوری مشاورت کا فیصلہ