کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے ریلیز کیے جانے پر مستفیض الرحمان نے لب کشائی کردی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543543_1364115_mustafiz_updates.jpgفوٹو: بھارتی میڈیاکولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیش کے فاسٹ بولر مستفیض الرحمان کو اسکواڈ سے ریلیز کرنے کی تصدیق کر دی، اس حوالے سے بنگلادیشی بولر کا بیان سامنے آگیا۔
فرنچائز کے مطابق بی سی سی آئی کی ہدایت کے بعد ریلیز کا عمل مشاورت اور طریقہ کار کے تحت کیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹر ی دیوا جیت سائیکیا کے مطابق کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو مستفیض الرحمان کو اسکواڈ سے الگ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔
مستفیض الرحمان نے بنگلادیشی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “اگر آپ کو ڈراپ کیا جائے تو اور کیا کر سکتے ہیں؟ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543512_034821_updates.jpg
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیش کے مستفیض الرحمان کو ریلیز کردیا
بی سی سی آئی کی ہدایت کے بعد ریلیز کا عمل مشاورت اور طریقہ کار کے تحت کیا گیا: فرنچائزhttps://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
خیال رہے کہ بنگلادیشی بولر کو آئی پی ایل 2026 کی نیلامی کے دوراندسمبر 2025 میں 9.20 کروڑ بھارتی روپے میں سائن کیا گیا تھا۔
بھارتی بورڈ نے تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتہا پسند ہندوؤں کے دباؤ پر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعدبھارتی بورڈ کی ہدایت پر شاہ رخ خان کی کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بنگلادیشی فاسٹ بولر کو ریلیز کردیا۔
یاد رہے کہ انتہا پسند مذہبی رہنماؤں اور سیاست دانوں نے بنگلادیشی کرکٹرز کے بھارت میں نہ کھیلنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔
Pages:
[1]