slotcosino Publish time 2026-1-4 05:24:08

بگ بیش لیگ، ڈیوڈ وارنر کی 130 رنز کی اننگز رائیگاں

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543548_8342164_DavidWarner_updates.jpg

بگ بیش ٹی20 لیگ میں سڈنی تھنڈر کے اوپنر ڈیوڈ وارنر کی 130 رنز کی ناقابل شکست اننگز رائیگاں چلی گئی۔

ہوبارٹ ہریکینز نے سڈنی تھنڈر کو 6 وکٹ سے مات دے دی، پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان 40 رنز کے عوض کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں پہلے میزبان ٹیم نے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز کی اننگز میں 4 وکٹ پر 205 رنز بنائے۔

اوپنر ڈیوڈ وارنر نے 11 چوکوں اور 9 چھکوں کی مدد سے 130رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

جواب میں ہوبارٹ ہریکینز نے ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا، ٹم وارڈ 90 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مچل اوون نے 45رنز بنائے، نکھل چوہدری 29 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان 40 رنز کے عوض کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔
Pages: [1]
View full version: بگ بیش لیگ، ڈیوڈ وارنر کی 130 رنز کی اننگز رائیگاں