نوپور سینن نے منگنی کی تصدیق کردی
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543538_4178170_Naupur_updates.jpgاداکارہ کریتی سینن کی بہن نوپور سینن نے طویل عرصے بعد اسٹیبن بین سے اپنی منگنی کی تصدیق کردی ہے۔
32 سالہ نوپور سینن نے سوشل میڈیا پر طویل عرصے بعد بوائے فرینڈ اور گلوکار اسٹیبن بین سے منگنی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
تصاویر میں گلوکار گھٹنے پر بیٹھ کر نوپر سینن کو شادی کی پیشکش کرتے نظر آئے، اس موقع پر ہیروں کی انگوٹھی بھی دکھائی گئی ہے۔
نوپور اور اسٹیبن کے تعلقات کی افواہیں 2023ء سے زیر گردش ہیں، ان تصاویر میں کریتی سینن بھی اپنی بہن اور ہونے والے بہنوئی کو گلے لگاتے ہوئے نظر آئیں۔
تصاویر کے پس منظر میں’کیا تم مجھ سے شادی کروں گی‘ لکھا واضح طور پر نظر آرہا ہے، اس پوسٹ کے کیپشن پر نوپور نے لکھا کہ شک و شبہے سے بھرے جہاں میں مجھے اپنے حصے کا آسان ’ہاں‘ مل گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم صنعت سے وابستہ کئی معروف شخصیات نے جوڑے کو مبارک باد دی ہے، جن میں ابھیشیک بجاج، پریانکا چوہدری، کرن ٹیکر ، سچیت ٹنڈن شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نوپور اور اسٹیبن کی شادی ادے پور میں ایک نجی اور سادہ تقریب میں ہوگی، جس میں صرف خاندان اور قریبی دوست شریک ہوں گے۔
نوپور سینن نے 2019ء میں شوبز انڈسٹری میں کیریئر کا آغاز کیا تھا وہ تاحال شوبز میں اپنی شناخت بنانے میں مصروف ہیں۔
Pages:
[1]