علی امین گنڈاپور کے بیرون ملک سفر پر عائد پابندی پر 14 دن میں رپورٹ طلب
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519499_3262616_AliAminG_updates.jpgعدالت عالیہ پشاور نے علی امین گنڈاپور سے متعلق وفاق اور وزارت داخلہ سے 14 دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔
پشاور ہائی کورٹ میں علی امین گنڈاپور کے بیرون ملک سفر پر عائد پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ سے اس معاملے میں 14 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔
علی امین گنڈاپور کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علی امین بیرون ملک جانا چاہتے ہیں لیکن ان کا نام پی سی ایل، پی این آئی ایل اور ای سی ایل میں ہے۔
دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ درخواست پہلے یہاں کے کام تو ختم کریں پھر بیرون ملک جائیں۔
اس موقع پر جسٹس وقار نے کہا کہ ابھی تو درخواست گزار کا استعفیٰ بھی منظور نہیں ہوا ہے۔
Pages:
[1]