افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں: مولانا فضل الرحمٰن
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519501_6785739_fazl_updates.jpgسربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمٰن—فائل فوٹو
جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ افغان قیادت سے رابطے ہوئے ہیں، معاملات افہام و تفہیم سے حل کرنا چاہتے ہیں۔
کنونشن سینٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ماضی میں پاک افغان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کیا تھا اب بھی کر سکتا ہوں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/akhbar/2025-10-12/1518726_064119_updates.jpg
TLP کے احتجاج کے ایشو پر مولانا فضل الرحمان متحرک ہوگئے
اسلام آبادٹی ایل پی کے احتجاج کے ایشو پر سربراہ... https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ پاک افغان جنگ بندی تو ہو گئی، اب زبان بندی بھی ہونی چاہیے، اشتعال کی بجائے معاملات کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ تحریکِ لبیک کے ساتھ جو سلوک کیا گیا پہلے بھی مذمت کی اب بھی کرتا ہوں، کسی بھی صورت تحریکِ لبیک کے ساتھ تشدد کا راستہ اختیار نہیں کرنا چاہیے تھا۔
Pages:
[1]