slotcosino Publish time 2025-10-15 04:03:21

غزہ امن معاہدے پر بلاول بھٹو کے خدشات سے متفق ہوں، بیرسٹر علی ظفر

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519503_7574516_AliZafar_updates.jpg

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے غزہ امن معاہدے پر بلاول بھٹو کے خدشات سے اتفاق کیا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں بیرسٹر علی ظفر اور وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے گفتگو کی۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519456_051151_updates.jpg
ایسا نہ ہو کہ اسرائیل کی طرف سے یہ سیز فائر بھی توڑا جائے: بلاول بھٹو

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ کل ایک نام نہاد کہنے کو سیز فائر کیا گیا ہے، تاریخ گواہ ہے کہ اب تک سب سے زیادہ سیز فائر اسرائیل نے ہی توڑے ہیں، ایسا نہ ہو کہ یہ سیز فائر بھی توڑا جائے، امید ہے کہ پوری امتِ مسلمہ دیکھے کہ یہ سیز فائر نہ توڑا جائے، ڈر ہے، خوف ہے کہ ایسا نہ ہو کہ اس بار بھی دھوکا دیا جائے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ اسرائیل کا ماضی کا ریکارڈ اچھا نہیں، خدشہ ہے کہ وہ اپنے یرغمالیوں کی رہائی کے بعد حملہ کردے۔

وزیر مملکت بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ سیز فائر کے بعد قیدیوں کی واپسی شروع ہوچکی ہے، اب معاہدہ کب تک چلتا ہے یہ دیکھنا ہوگا۔

یاد رہے کہ آج کراچی میں سینیٹر رضا ربانی کی کپتان کی تقریب رونمائی سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ کل ایک نام نہاد کہنے کو سیز فائر کیا گیا تھا، تاریخ گواہ ہے کہ اب تک سب سے زیادہ سیز فائر اسرائیل نے ہی توڑے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ایسا نہ ہو کہ یہ سیز فائر بھی توڑا جائے، امید ہے کہ پوری امتِ مسلمہ دیکھے کہ یہ سیز فائر نہ توڑا جائے، ڈر ہے، خوف ہے کہ ایسا نہ ہو کہ اس بار بھی دھوکا دیا جائے۔
Pages: [1]
View full version: غزہ امن معاہدے پر بلاول بھٹو کے خدشات سے متفق ہوں، بیرسٹر علی ظفر