کراچی، مین ہول سے ملنے والے 4 مقتولین کا قاتل گرفتار
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543566_846822_Killer-of-4-in-Mai-Kolachi_updates.jpgکراچی مائی کولاچی کے علاقے میں مین ہول سے ملنے والے 4 مقتولین کے قاتل مسرور حسین کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
کراچی پولیس نے مائی کولاچی سے ملنے والی خاتون اور اس کے 3 بچوں کے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس کے مطابق ملزم مسرور حسین نے ہی خاتون انیلا اور تینوں بچوں کو قتل کیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543536_072653_updates.jpg
کراچی: مین ہول سے ملنے والی لاشوں کی شناخت ہوگئی، ماں اور 3 بچوں کی لاشیں ہیں، پولیس
ڈی آئی جی اسدرضا کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کھارادر کے رہائشی تھے، خاتون کی بہن نے پولیس سے رابطہ کرکے لاشوں کی شناخت کی، لاش خاتون انیلا اور اس کے تین بچوں کی تھیں، خاتون نیو ائیر نائٹ پر گھر سے نکلی تھی اور لاپتہ ہوئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
مقتولہ کے بھائی مصطفیٰ نے اس قبل پولیس کو بتایا تھا کہ بہن سے ہفتہ قبل آخری بار فون پر بات ہوئی تھی۔
مقتولہ کے بھائی نے مزید تفصیل دیتے ہوئے بتایا کہ 30 دسمبر سے بہن کا موبائل نمبر بند تھا، پھر 2 روز قبل بہن کے گھر گیا تو تالا لگا ہوا تھا۔
مصطفیٰ نے بتایا ہے کہ ڈھائی سال قبل بہن کو شوہر نے طلاق دے دی تھی۔ جس کے بعد مقتولہ انیلا بچوں کی کفالت کررہی تھی۔ بھانجی اور دو بھانجے پڑھتے تھے۔
Pages:
[1]