بھارت: مغربی بنگال میں مسلسل بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث 24 افراد ہلاک
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-06/1516884_963429_6_updates.jpgفوٹو بشکریہ بھارتی میڈیابھارتی ریاست مغربی بنگال کے میں مسلسل بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 24 افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ضلع دارجلنگ میں تباہ کن لینڈ سلائیڈنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہو گئی۔
رپورٹ میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اہلکاروں کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں کئی لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں اور ہزاروں سیاح ان پہاڑی علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ دامن میں سلی گوڑی جانے والی سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-05/1516521_121234_updates.jpg
بھارت: دارجلنگ شہر میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے 7 افراد ہلاک
بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بارشوں اور لینڈسلائڈنگ سے 7 افراد ہلاک ہوگئے۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
حکام نے میڈیا کو بتایا کہ صرف 12 گھنٹوں میں 300 ملی میٹر سے زیادہ بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ نے دارجلنگ کی پہاڑیوں اور ان کے دامن میں موجود علاقوں کو تباہ کر دیا ہے۔
حکام کے مطابق سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں میں ضلع دارجلنگ کے میرک، سکھیاپوکھری اور جورے بنگلو جب کہ ضلع جلپائی گوڑی کا علاقہ ناگراکٹا شامل ہے۔
محکمہ موسمیات نے آج صبح تک ان علاقوں میں شدید بارش جاری رہنے کی پیشگوئی بھی کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے دارجیلنگ، کالمپونگ، جلپائی گوڑی اور کوچ بہار کے لیے ایمرجنسی الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔
Pages:
[1]