slotcosino Publish time 2025-10-15 04:42:05

دنیا کے خطرناک ترین افریقی مینڈک کی دشمن سے محفوظ رہنے کی منفرد صلاحیت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519509_8112134_GAZA-NEW-2_updates.jpg

بالوں والا یا وولورائن مینڈک اپنی ہڈیوں کو توڑ کر انہیں نوکیلے پنجوں میں تبدیل کرکے اپنے دشمنوں سے محفوظ رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ بالوں والا افریقیمینڈک وسطی افریقہ کے ملکوں میں پایا جاتا ہے۔

اسکے پاس یہ عجیب و غریب اور خود کو بچانے والی صلاحیت ہوتی ہے اور ایسا وہ خطرہ محسوس ہونے پر کرتا ہے اور اپنی انگلیوں کی ہڈیوں کو توڑ کر انہیں ہڈیوں کے پنجوں میں بدل لیتا ہے، جو اس کی جلد کو چیر کر باہر نکل آتے ہیں۔

مینڈک کی یہ قسم قدرت کی عجیب و غریب مخلوقات میں سے ایک ہے۔ نر مینڈکوں کے جسم اور پچھلی ٹانگوں پر باریک بالوں جیسے جلد پر دھاگے اگے ہوئے ہوں، جو ایک منفرد صلاحیت ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہےکہ یہ صلاحیت دراصل خشکی اور پانی دونوں جگہوں پر رہنے والے اس جانور کو زیادہ آکسیجن جذب کرنے میں مدد دیتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-13/1519120_024213_updates.jpg
برطانیہ میں جراسک دور کی منفرد سمندری مخلوق دریافت

برطانیہ کے جراسک ساحل پر پائے جانے والے ایک ڈھانچے کی شناخت ایکتھیوسور کی ایک نئی نسل کے طور پر کی گئی ہے جو کہ قدیم زمانے کا سمندر میں رینگنے والا جانور ہے جو کبھی سمندروں پر راج کرتا تھا۔https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

اس کے جسم پر موجود یہ بال دراصل شریانیں رکھتے ہیں اور خیال کیا جاتا ہے کہ ان کا مقصد پانی میں انڈوں کی نگرانی کے دوران آکسیجن جذب کرنے کے لیے سطح میں اضافہ کرنا ہے، لیکن یہ بالوں والے مینڈک کے بارے میں سب سے عجیب بات نہیں ہے۔

بلکہ ان میں موجود ایک غیر معمولی خود کار دفاعی نظام بھی ہوتا ہے جس میں وہ اپنی انگلیوں کی ہڈیوں کو توڑ کر تیز ناخنوں میں تبدیل کر لیتے ہیں، جو ان کی جلد کو چیر کر باہر نکل آتے ہیں۔

1900 کی دہائی کے اوائل میں جب سائنسدانوں نے پہلی بار دیکھا کہ ان بالوں والے مینڈکوں کے پنجے ہوتے ہیں جو کہ خشکی اور پانی میں رہنے والے جانور میں ایک نہایت نایاب خصوصیت ہے۔ لیکن 2000 کی دہائی کے اوائل تک یہ معلوم نہیں ہو سکا تھا کہ یہ پنجے دراصل کیراٹن سے نہیں بلکہ یہ بگڑی ہوئی ہڈیوں سے بنے ہوتے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-11/1518565_052055_updates.jpg
ناپید ہوئے پرندے کے دنیا کے سب سے مہنگے ’پر‘ کی نیلامی

ناپید ہو چکے پرندے ہوئیا (Huia) کا ایک نایاب اور انتہائی اچھی طرح سے محفوظ کیا گیا پر 46 ہزار نیوزی لینڈ ڈالرز یعنی 28 ہزار 365 امریکی ڈالرز میں نیلام ہوا ہے اور یوں یہ باضابطہ طور پر دنیا کا سب سے مہنگا پر بن گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

وسطی افریقی ملک کیمرون میں شکاری ان مینڈکوں کے تیز ہتھیاروں سے بخوبی واقف تھے اور وہ انہیں محفوظ طریقے سے پکڑنے کے لیے نیزے یا تلوار استعمال کرتے تھے۔

2008 میں شائع شدہ ایک تحقیقی مقالے میں بتایا گیا کہ ان مینڈکوں کے پنجے شکاریوں کو ایسے گہرے گھاؤ لگا سکتے ہیں جن سے اندر سے ہڈی تک نظر آنے لگتی ہے۔
Pages: [1]
View full version: دنیا کے خطرناک ترین افریقی مینڈک کی دشمن سے محفوظ رہنے کی منفرد صلاحیت