slotcosino Publish time 2026-1-4 13:10:10

نیویارک میئر ظہران ممدانی کی وینزویلا پر حملے کی مذمت

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543670_2025184_Zohran-Mamdani-solo_updates.jpg

ظہران ممدانی نے امریکی صدر ٹرمپ پر واضح کردیا ہے کہ وینزویلا پر حملہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے اوروہ اس کی مخالفت کرتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق نیویارک شہر کے میئر ظہران ممدانی نے امریکی صدر سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ان سے وینزویلا پر حملے کی مخالفت کی ہے۔

ممدانی نے کہا ہے کہ میں وفاقی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کامخالف ہوں اور رجیم چینج کو پسند نہیں کرتا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543515_035252_updates.jpg
ظہران ممدانی کا دفتر سنبھالتے ہی بڑا فیصلہ، اسرائیل میں ہلچل

نیویارک کے نئے میئر ظہران ممدانی نے دفتر سنبھالتے ہی بڑا فیصلہ کردیا، جس کے بعد اسرائیل میں ہلچل مچ گئی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png

امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کے بعد ظہران ممدانی کا امریکی صدرسے پہلا کھلا اختلاف ہے۔

نیویارک میئر ظہران ممدانی صدر ٹرمپ کو ماضی میں فاشسٹ قرار دے چکے ہیں۔

میئر نیویارک ظہران ممدانی کی جانب سے تنقید پر صدر ٹرمپ کی جانب سے ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
Pages: [1]
View full version: نیویارک میئر ظہران ممدانی کی وینزویلا پر حملے کی مذمت