slotcosino Publish time 2026-1-4 16:24:57

امریکا نے مادورو سے پہلے کس کس عالمی رہنما کو حراست میں لیا؟

https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543722_6367336_3_updates.jpgفائل فوٹوز

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کی گرفتاری کی خبریں امریکی فوجی کارروائی کے بعد سامنے آئی ہیں، جس نے دنیا بھر میں ہلچل مچادی، مادورو ان چند عالمی رہنماؤں میں شامل ہوگئے ہیں جنہیں امریکی فورسز نے تاریخی طور پر حراست میں لیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 3 جنوری 2026 کو تصدیق کی کہ مادورو اور ان کی اہلیہ سیلیا فلوریز کو گرفتار کر کے وینزویلا سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے، صدر کے اعلان نے عالمی سطح پر شدید ردعمل پیدا کیا، اس پر وینزویلا کی نائب صدر ڈیلسی روڈریگز نے کہا کہ حکومت کو اس جوڑے کے موجودہ مقام کا علم نہیں ہے۔

تاریخی طور پر امریکا نے صرف چند سابق رہنماؤں کو گرفتار کیا، لیکن ان کی گرفتاری کے عالمی اور علاقائی اثرات نمایاں رہے ہیں۔
مانوئل نوریگا
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543722_1811659_Untitled-1_updates.jpg

1989 میں امریکا نے پانامہ پر حملہ کیا اور اس کے فوجی حکمران مانوئل نوریگا کو گرفتار کیا، جو اس سے قبل امریکی اتحادی تھے، نوریگا پر منشیات کی اسمگلنگ کے الزامات لگائے گئے اور انہیں میامی، امریکا منتقل کر کے مقدمے کا سامنا کروایا گیا، بعد میں وہ طویل عرصے تک قید میں رہے اور 2017 میں پانامہ کی جیل میں وفات پا گئے۔


صدام حسین https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543722_5494395_0_updates.jpg

امریکا نے عراق میں دسمبر 2003 میں سابق صدر صدام حسین کو گرفتار کیا۔ یہ گرفتاری عراق پر حملے کے 9 ماہ بعد ہوئی۔

امریکا اور اس کے اتحادیوں نے دعویٰ کیا کہ صدام حسین کے پاس کیمیائی اور ممکنہ طور پر جوہری ہتھیار ہیں جو عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

یہ دعویٰ کبھی ثابت نہ ہوا اور بعد میں عراقی عدالت نے صدام حسین کے خلاف مقدمہ چلایا اور 2006 میں انہیں پھانسی دی گئی۔
جوان اورلینڈو ہرنینڈیز https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543722_6701532_Untitled-13_updates.jpg

ہونڈوراس کے سابق صدر جوان اورلینڈو ہرنینڈیز کو بھی 2022 میں امریکی عدالتوں کے سامنے منشیات اور بدعنوانی کے الزامات کے تحت امریکا منتقل کیا گیا تھا، تاہم ڈونلڈ ٹرمپ نے 2025 کے آخر میں ان کو متنازع طور پر معاف کر دیا۔
Pages: [1]
View full version: امریکا نے مادورو سے پہلے کس کس عالمی رہنما کو حراست میں لیا؟