لکی مروت: دہشتگردوں کی فائرنگ، ڈیوٹی پر مامور 3 ٹریفک پولیس اہلکار شہید
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543731_1762869_05_updates.jpg’جیو نیوز‘ گریبخیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقہ سرائے نورنگ میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشت گردوں کی فائرنگ سے ڈیوٹی پر مامور 3 ٹریفک پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
اس حوالے سے ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے انچارج ٹریفک پولیس نورنگ جلال خان، کانسٹیبل عزیز اللّٰہ اور کانسٹیبل عبداللّٰہ شہید ہوئے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-01-06/1428237_122943_updates.jpg
لکی مروت: دہشتگردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید
لکی مروت میں خیروخیل پکہ کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
ترجمان نے کہا کہ نامعلوم موٹرسائیکل سوار دہشت گرد فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دی گئی ہیں۔
Pages:
[1]