ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا اپنی ٹیم بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543746_4340818_crckk_updates.jpgفائل فوٹوبنگلادیشی کرکٹر مستفیض الرحمان کو آئی پی ایل سے ریلیز کرنے پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے اپنی ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔
بی سی بی ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں بنگلادیش کرکٹ بورڈ حکومت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرے گا، بی سی بی حکومتی مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543717_094333_updates.jpg
بنگلا دیش کرکٹ بورڈ ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز کی منتقلی کا مطالبہ کرے گا
کرکٹ ویب سائٹ نے کہا ہے کہ بی سی بی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں اپنے میچز بھارت سے سری لنکا منتقل کرنے کا کہے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
بی سی بی ذرائع کے مطابق حکومتی فیصلے کے ساتھ ہی بنگلادیش کرکٹ بورڈ آئی سی سی کو بھی آگاہ کرے گا، بی سی بی ورلڈکپ میں اپنے میچز سری لنکا میں کرانے کا کہے گا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بنگلادیش کے میچز بھارت میں شیڈول ہیں، بنگلادیش کی ٹیم کو اپنے 3 میچز کولکتہ اور ایک میچ ممبئی میں کھیلنا ہے۔
Pages:
[1]