جتھوں سے بلیک میلنگ اب برداشت نہیں کی جائے گی، طلال چوہدری
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519512_6566353_TalalChaudhry0_updates.jpgوفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جتھوں سے بلیک میلنگ اب برداشت نہیں کی جائے گی۔
جیونیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ جنہوں نے جرم کیا اور جرم کرایا، ان سب کو بھگتنا پڑے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519508_114349_updates.jpg
ٹی ایل پی ہمیشہ جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کرتی ہے، ڈی آئی جی فیصل کامران
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) فیصل کامران نے کہا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ہمیشہ جھوٹ بول کر لوگوں کو گمراہ کرتی ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں انہوں نے 2 مرتبہ ایسے مارچ کی کوشش کی، پہلی بار ان کے مارچ کی ٹائمنگ پاک، بھارت جنگ کی تھی، دوسری بار سیلاب اور پاک افغان جنگ کے دوران مارچ نکالا۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ جتھوں سے بلیک میلنگ اب برداشت نہیں کی جائے گی، ان کے مطالبات تھے کہ قتل اور سنگین جرائم میں گرفتار ان کے لوگ رہا کیے جائیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519476_070141_updates.jpg
حکومت کا ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کیخلاف بڑا ایکشن
وفاقی حکومت نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع کردیا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہرممکن کوشش کی کہ خون خرابہ نہ ہو، افغانستان نے پاکستان پر حملہ کیا لیکن انہوں نے دھرنا ختم نہیں کیا۔
طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ جب تک قومی قیادت مل کر کام نہیں کرے گی ایسے نفرت انگیز واقعات کو روکنا ممکن نہ ہوگا، ریاست کے نرم رویے کی وجہ سے یہ جتھے یہاں تک پہنچے ہیں۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-14/1519495_100521_updates.jpg
مذہبی جماعت کی قیادت کیخلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے مذہبی جماعت کی قیادت کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات شروع کردیں۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
انہوں نے کہا کہ چھاپے میں کروڑ روپے، سونا اور 70 گھڑیاں برآمد ہوئیں مطلب یہ سب ان کے ذاتی فائدے کےلیے تھا، ان کا مطالبہ تھا کہ جو کیش اور سونا برآمد کیا گیا یہ واپس کیا جائے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ غیر مبہم طور پر یہ بھی مطالبہ تھا کہ جو مارچ پر خرچ آیا ہے وہ بھی دے دیں، غزہ دوائیاں یا امداد بھیجنے سے متعلق ان کا کوئی مطالبہ نہیں تھا، انہوں نے پاکستان کی ایک بڑی مذہبی شخصیت کو بھی شرمندہ کیا۔
Pages:
[1]