نکولس مادورو کو جس جیل میں رکھا گیا، وہ کن حوالوں سے بدنام ہے؟
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543756_1345208_vjj_updates.jpgفوٹوز : امریکی میڈیاوینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتاری کے بعد ان کی شاہانہ صدارتی زندگی سے نکال کر نیویارک کے بدنام زمانہ جیل میٹروپولیٹن ڈیٹینشن سینٹر (ایم ڈی سی) منتقل کر دیا گیا ہے، جسے امریکا کی سخت ترین اور بدترین حالات والی وفاقی جیلوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
امریکی ٹی وی سی این این نے جیل سے متعلق اپنی رپورٹ میںبتایا کہ یہ جیل قیدیوں کے لیے انتہائی ناگفتہ بہ حالات، شدید عملے کی کمی، قیدیوں کے درمیان تشدد اور بار بار بجلی بند ہونے کے واقعات کے باعث شہرت رکھتی ہے۔ خود امریکی قانونی حلقوں میں اسے ایک خوفناک جگہ قرار دیا جاتا ہے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-04/1543753_045852_updates.jpg
وینزویلا صدر کی گرفتاری کے بعد مادورو کے ساتھ کیا ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
نکولس مادورو کو ہفتے کی علی الصبح امریکی خصوصی فورسز کے اچانک آپریشن کے دوران دارالحکومت کراکس سے گرفتار کیا گیا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
1990ء کی دہائی میں جیلوں میں گنجائش کے بحران سے نمٹنے کے لیے قائم کی گئی، یہ جیل اس سے قبل متعدد ہائی پروفائل قیدیوں کی میزبانی کر چکی ہے۔
ایم ڈی سی میں قیدیوں کی جان کو مسلسل خطرہ لاحق رہتا ہے، جون 2024ء میں ایک قیدی کو چاقو مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا، ایک ماہ بعد ایک اور قیدی لڑائی کے دوران جان سے گیا تھا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543523_053042_updates.jpg
وینزویلا کےصدر مادورو امریکا کی تحویل میں ہیں، امریکی سینیٹر
امریکی سینیٹر نے مزید کہا کہ مارکو روبیو کا کہنا تھا کہ امریکا وینزویلا میں اب مزید کوئی کارروائی نہیں کرے گا۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
2019 میں جیل میں بجلی کے طویل تعطل نے قیدیوں کو سخت سردی میں مکمل اندھیرے میں ایک ہفتے تک محصور رکھا۔ اس واقعے کے بعد امریکی محکمہ انصاف نے تحقیقات کیں، جن کے نتیجے میں، 1,600 قیدیوں کو 1 کروڑ ڈالر ہرجانہ ادا کیا گیا۔
2019 میں ارب پتی فنانسر اور مبینہ جنسی اسمگلر جیفری ایپسٹین کی خودکشی کے بعد مین ہیٹن کی وفاقی جیل بند کر دی گئی تھی، اس کے بعد ایم ڈی سی نیو یارک شہر کی واحد وفاقی اصلاحی جیل رہ گئی ہے۔
خیال رہے کہ وینزویلا پر گزشتہ روز امریکی حملے کے بعد وینزویلا کے صدرنکولس مادورو کو پکڑ کر طیارے میں نیویارک پہنچادیا گیا،انہیں نیویارک کی عدالت میں پیش کیا جائے گا ، منشیات اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ چلے گا۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2026-01-03/1543554_122514_updates.jpg
وینزویلا کے صدر کو پکڑنے میں کس نے امریکا کی مدد کی؟
سی آئی اے کے سورس کے کردار کی خبر سب سے پہلے دی نیویارک ٹائمز نے دی۔ https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار کی منتقلی تک وینزویلا کے معاملات خود چلانے، تیل کے ذخائر قبضے میں لینے اور امریکی تیل کمپنیوں کو وینزویلا بھیجنے کا اعلان کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ وینزویلا کی نائب صدرڈیلسی روڈریگز امریکا کی ہر بات ماننے کو تیار ہیں۔
دوسری جانب عدالتی حکم پر وینز ویلا کی صدارتی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ڈیلسی روڈریگز نے نکولس مادورو کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا کے واحد صدر نکولس مادورو ہی ہیں، وینزویلا کسی بھی ملک کی کالونی نہیں بنے گا۔
وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی پر سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس کل ہوگا، جبکہ امریکی حملے کے بعد وینزویلا کی تیل برآمدات مفلوج ہوگئیں۔
Pages:
[1]