پاک جنوبی افریقا سیریز کے ٹکٹس آج سے فروخت کیلئے دستیاب ہونگے
https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517240_1758602_sa_updates.jpgفائل فوٹوپاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کے ٹکٹس آج سے فروخت کیلئے دستیاب ہو جائیں گے۔
سیریز کے آن لائن ٹکٹس آج شام 5 بجے سے دستیاب ہوں گے۔ لاہور اور راولپنڈی ٹیسٹ میں جنرل، فرسٹ کلاس، پریمیئم، وی آئی پی انکلوژرز میں فری داخلہ ہوگا۔
وی آئی پی فار اینڈ، وی آئی پی نیو پویلین اور وی آئی پی گیلری کے ٹکٹس کی قیمت 800 سے1000 روپے تک ہے۔
لاہور اور راولپنڈی ٹیسٹ کے فزیکل ٹکٹس 8 اکتوبر سے کوریئر سروس کے مراکز پر ملیں گے۔ https://jang.com.pk/assets/uploads/updates/2025-10-07/1517176_100214_updates.jpg
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، پاکستان کے اسکواڈ میں تبدیلیوں کا امکان
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں ٹیم کی پرفارمنس کے بعد تھنک ٹینک نے مشاورت کا آغاز کر دیا https://jang.com.pk/assets/front/images/jang-icons/16x16.png
علاوہ ازیں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے ٹکٹس 16 اکتوبر سے دستیاب ہوں گے اور ایک شناختی کارڈ پر 5 ٹکٹس خریدے جاسکیں گے۔
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کیلئے ٹکٹس کی کم از کم قیمت 400 روپے ہے۔
واضح رہے کہ فیصل آباد میں تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو ہوں گے جہاں جنرل انکلوژر ٹکٹس 400 روپے اور وی آئی پی ٹکٹس 3 ہزار روپے کا ہے۔
Pages:
[1]